نگران وزیراعظم کی ہواوے کو پاکستان میں موبائل فون کی تیاری کا پلانٹ لگانے کی تجویز
09-06-2023
(ویب ڈیسک) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے ہواوے کو پاکستان میں موبائل فون سیٹس کی تیاری کا پلانٹ لگانے کی تجویز دے دی۔
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے ہواوے کے پاکستان میں چیف ایگزیکٹو افسر اتھان سن نے ملاقات کی، ہواوے کے چیف ایگزیکٹو افسر اتھان سن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان میں آئی ٹی ایکو سسٹم کی ترقی اور فروغ کے لئے کام کر رہے ہیں، پاکستان کی مختلف یونیورسٹیوں میں سو کے قریب آئی ٹی مراکز قائم کئے جا چکے ہیں۔ وزیرِ اعظم نے ہواوے کی پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ترویج کے حوالے سے اقدامات کو سراہا۔ ہواوے نوجوانوں خاص طور پر خواتین کے لیے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تربیت میں معاونت کرے گا، نگران وزیراعظم نے ہواوے کی پاکستان میں آئی ٹی کے شعبے میں مزید سرمایہ کاری کی خواہش کا خیر مقدم کیا۔ وزیرِاعظم نے ہواوے کو پاکستان میں موبائل فون سیٹس کی تیاری کا پلانٹ لگانے کی بھی ترغیب دی، ملاقات میں نگران وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر عمر سیف بھی موجود تھے۔