لاہور میں ڈینگی کے 47 نئے مریض سامنے آ گئے

09-06-2023

(لاہور نیوز) ڈینگی مچھر بے قابو ہو گیا۔ لاہور میں ڈینگی کے 47 نئے مریض سامنے آ گئے۔

ڈینگی کیسز میں اضافہ ہونے لگا۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران لاہور میں ڈینگی کے 47 نئے مریض رپورٹ ہوئے۔ صوبہ بھر میں 116 مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے۔ رواں سال پنجاب میں ڈینگی کے ایک ہزار 627 کنفرم مریض  سامنے آ چکے ہیں۔ لاہور میں ڈینگی کے مجموعی طور پر 637 کنفرم مریض رپورٹ ہو چکے ہیں۔ سیکرٹری صحت پنجاب علی جان کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے 87 مریض زیر علاج ہیں، دو مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ لاہور کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 38 مریض داخل ہیں۔ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی مریضوں کیلئے 2678 بیڈ مختص ہیں۔ سیکرٹری صحت پنجاب نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ ڈینگی سے بچنے کے لئے اپنے ماحول کو صاف اور خشک رکھیں۔