وفاقی سیکرٹری داخلہ عبداللہ سنبل انتقال کرگئے

09-06-2023

(لاہور نیوز) وفاقی سیکرٹری داخلہ عبداللہ سنبل دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔

عبداللہ خان سنبل چار روز سے شدید علیل تھے، طبیعت ناساز ہونے پر عبداللہ خان سنبل سی ایم ایچ میں زیر علاج تھے، مرحوم عبداللہ سنبل سابق چیف سیکرٹری پنجاب بھی تعینات رہے۔  عبداللہ سنبل کا شمار انتہائی قابل ایماندار اور بہترین افسران میں ہوتا تھا۔ وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے عبداللہ خان سنبل کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ محسن نقوی نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ عبداللہ سنبل ایک ایماندار اور پروفیشنل افسر تھے، اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔