تھیٹر کی بندش کا معاملہ، وکلا کو 14ستمبر کو تیاری کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت

09-06-2023

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں تھیٹر کی بندش کے خلاف مقدمے کی سماعت میں عدالت نے وکلا کو 14 ستمبر کو تیاری کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مرزا  وقاص رؤف نے پروڈیوسرز اینڈ تھیٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین قیصر ثنااللہ کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے نوید اسلم ایڈووکیٹ نے دلائل دئیے۔ درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ہر ڈرامے سے پہلے  سنسر ریہرسلز  ہوتی ہیں۔ تھیٹرز کو غیر قانونی سیل کرنے کا نوٹیفکیشن غیر قانونی ہے۔ لہذا عدالت تھیٹرز سیل کرنے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے۔ سرکاری وکیل نے درخواست کی مخالفت کی اور کہا کہ فحاشی پھیلانے پر تھیٹرز کو سیل کیا گیا۔