جماعت اسلامی کا گورنر ہاؤسز کے سامنے دھرنوں کا شیڈول جاری
09-06-2023
(ویب ڈیسک) بجلی بلوں میں ہوشربا اضافے کیخلاف جماعت اسلامی نے گورنر ہاؤسز کے سامنے دھرنوں کا شیڈول جاری کردیا۔
ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی احتجاجی دھرنوں و جلسوں کی تحریک کا آغاز آٹھ ستمبر کو رحیم یار خان میں جلسے سے کرے گی۔ شیڈول کے مطابق 8 ستمبر کو جماعت اسلامی رحیم یار خان میں جلسہ کرے گی، 9 ستمبر کو جماعت اسلامی کے زیر اہتمام لیہ میں جلسہ منعقد ہو گا، 10 ستمبر کو مظفرگڑھ اور 15 ستمبر کو اسلام آباد میں جلسے کا انعقاد کیا جائے گا۔ جماعت اسلامی 18 ستمبر سے گورنر ہاؤسز کے سامنے دھرنوں کا آغاز کرے گی، 18 سے 20 ستمبر کو گورنر ہاؤس پشاور کے سامنے دھرنا دیا جائے گا،21 ستمبر کو راولپنڈی اور 22 ستمبر کو ملتان میں دھرنا ہوگا، 23 ستمبر کو گورنر ہاؤس لاہور کے سامنے دھرنا ہوگا۔ 24 ستمبر کو گورنر ہاؤس کوئٹہ کے سامنے دھرنا ہوگا اور 6 اکتوبر کو کراچی گورنر ہاؤس کے سامنے دھرنا دیا جائے گا۔