عسکری ٹاور حملہ کیس، یاسمین راشد اور محمودالرشید کی ضمانتوں پر سماعت ملتوی
09-06-2023
(لاہور نیوز) سانحہ نو مئی کو عسکری ٹاور ، مسلم لیگ ہاؤس اور جناح ہاؤس حملہ کیسز کے معاملے میں انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد ، عمر سرفراز اور محمودالرشید کی ضمانتوں پر سماعت 12 ستمبر تک ملتوی کر دی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کی ڈیوٹی جج عبہر گل خان نے سانحہ نو مئی کے مختلف مقدمات میں ملوث ملزمان کی ضمانتوں پر سماعت کی ۔ ڈاکٹر یاسمین راشد ، میاں محمودالرشید اور عمر سرفراز چیمہ نے عسکری ٹاور حملہ کیس ، مسلم لیگ نون ہاؤس حملہ کیس میں بعدازگرفتاری ضمانتیں دائر کر رکھی ہیں ۔ عدالت نے وکلا کو آئندہ سماعت پر دلائل کے لیے طلب کر لیا۔