عام انتخابات کی تیاری، 3600 ڈیٹا انٹری آپریٹرز کی خدمات آر اوز کو دینے کی اجازت

09-06-2023

(لاہور نیوز) عام انتخابات کی تیاریاں، الیکشن کمیشن نے 3600 ڈیٹا انٹری آپریٹرز کی خدمات ریٹرننگ افسران کو مہیا کرنے کی اجازت دے دی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ڈیٹا انٹری آپریٹرز کی استعداد کار بڑھانے کے لیے ایک جامع ٹریننگ پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا، پاکستان کے مختلف شہروں میں 16 ستمبر تک ڈیٹا انٹری آپریٹرز کو تربیت دی جائے گی۔ ای سی پی کا کہنا ہے کہ تربیت کا مقصد انتخابی عمل میں مزید شفافیت لانا اور کام کو بروقت مکمل کرنا ہے، ٹریننگ کی مانیٹرنگ کے لئے جدید سسٹم بھی تیار کیا گیا ہے، 25 سینئر افسران اِس ٹریننگ کی مانیٹرنگ اور نگرانی کریں گے۔