پنجاب حکومت کا بجلی چوروں کیخلاف بڑے کریک ڈاؤن کا فیصلہ
09-06-2023
(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے بجلی چوروں کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
پنجاب حکومت نے بجلی چوری کی سرپرستی کرنے والے سرکاری ملازمین و افسران کیخلاف سخت کارروائی کا حکم دیا ہے، بجلی چوروں کیخلاف ایف آئی آر کے اندراج کے بعد پراسیکیوشن کا طریقہ کاربہتر بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکومت پنجاب کی جانب سے بجلی چوروں کیخلاف کارروائی کیلئے سپیشل برانچ سمیت دیگر متعلقہ افسران پر مشتمل 36 سپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، انڈسٹریل یونٹس میں بجلی چوری کی نشاندہی کیلئے سپیشل برانچ کو نگرانی کے فرائض بھی تفویض کردیئے گئے ہیں۔