محسن نقوی سے امریکی سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون کے فروغ پر بات چیت

09-06-2023

(لاہور نیوز) نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور،دوطرفہ تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے کے مواقع، زراعت،سیاحت،تاریخی عمارتوں کی بحالی کے حوالے سے تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پنجاب اور کیلیفورنیا کو سسٹر اسٹیٹس قرار دینے کے معاہدے کے تحت تجارتی ومعاشی تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں، زراعت خصوصاً سیڈ ڈویلپمنٹ کے حوالے سے کیلیفورنیا کے تجربے سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں، پنجاب میں تاریخی عمارتوں کی بحالی کے حوالے سے امریکی تعاون کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ Productive meeting with the US Ambassador to Pakistan , Mr. Donald Blome and the US Consul General, Miss Kristin Hawkins, in Lahore. We delved into various topics, including the business sector, agriculture sector, and our special seed development program. Exploring… pic.twitter.com/lqoAiJwWj5 — Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) September 6, 2023 امریکی سفیر نے امریکہ پاکستان اقتصادی تعلقات اور باہمی دلچسپی کے دیگر شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کے ساتھ مختلف شعبوں میں جاری تعاون کو مزید فروغ دیں گے۔