محسن نقوی کی کور کمانڈر لاہور کے ہمراہ یادگار شہداء آمد، پھول چڑھائے

09-06-2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا کی یوم دفاع کے موقع پر کینٹ میں یاد گار شہداء آمد ہوئی۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی اور کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا نے یادگار شہداء پر پھووں کی چادر چڑھائی، شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔  صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر، چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان،انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ،  کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا، سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ اور عسکری حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ شہداء قوم کے سرکا تاج اورسرمایہ افتخار ہیں، شہداء نے اپنا لہو دے کر وطن کی سرحدوں کا دفاع کیا ہے،  شہدائے وطن، غازیوں اور ان کی فیملیز کی تکریم ہم سب پر واجب ہے۔ محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ پاک دھرتی کا امن شہیدوں، غازیوں اور ان کی فیملیز کی لازوال قربانیوں کا ثمر ہے، ان ماؤں کو سلام پیش کرتا ہوں جن کے بیٹوں نے وطن کی محبت میں جان کا نذرانہ پیش کیا۔