استاد کے تشدد سے طالبعلم زخمی، سکول پرنسپل سمیت تین ملزمان گرفتار

09-06-2023

(لاہور نیوز) سمن آباد میں استاد کے تشدد سے طالب علم کے زخمی ہونے کا معاملہ، پولیس نے مقدمہ درج کر کے سکول پرنسپل سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایس پی اقبال ٹاؤن عثمان ٹیپو کے مطابق سمن آباد پولیس ٹیم نے طالبعلم پر تشدد کے معاملے پر سکول پرنسپل سمیت تین ملزمان کو گرفتار کیا ہے، ملزمان میں سکول پرنسپل قاری عبدالودود، اکاؤنٹنٹ عظیم اور قاری حبیب شامل ہیں، ابتدائی تحقیقات کے مطابق نامزد ملزمان نے 10 سالہ بچے فیضان کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ ایس پی عثمان ٹیپو نے بتایا کہ بچے کو تشدد کے دوران پنکھا لگنے سے شدید چوٹ آئی، سکول انتظامیہ والدین کو اطلاع کئے بغیر فیضان کو ہسپتال لے گئی، ہسپتال انتظامیہ نے والدین کے بغیر بچے کے علاج سے معذرت کی، تین دن کے بعد بچہ اپنے ہوش وحواس میں آیا ہواور اس نے حقیقت بتائی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ فیضان کے بیان پر والد نے پولیس کو اطلاع کی، سمن آباد پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا ہے، بچوں پر تشدد، ہراساں کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔