امریکی ڈالر کو ریورس گیئر، اوپن مارکیٹ میں بڑی کمی ریکارڈ
09-06-2023
(لاہور نیوز) امریکی ڈالر کو ریورس گیئر لگ گیا، اوپن مارکیٹ میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
کاروباری روز کے آغاز پر اوپن مارکیٹ میں بڑی کمی کے باوجود انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔ ملکی تبادلہ منڈیوں میں انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 15 پیسے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد امریکی کرنسی کی خرید و فروخت 307 روپے 25 پیسے میں جاری ہے۔ ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 8 روپے سستا ہو کر 315 روپے میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ تین روز میں اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 18 روپے سستا ہو چکا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ایک روپے 46 پیسے اضافے سے ڈالر کی قیمت 307 روپے 10 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔ ادھر اوپن مارکیٹ میں 5 روپے سستا ہونے سے ڈالر فروخت کے لئے 325 اور خریداری کے لئے 322 روپے پر آگیا تھا۔ دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج(پی ایس ایکس) میں ملا جلا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ پی ایس ایکس 100 انڈیکس ساڑھے تین پوائنٹس کمی کے بعد 45 ہزار 487 پر آگیا ہے جوکہ گزشتہ روز 45 ہزار 491 پر بند ہوا تھا۔