ایشیاکپ : ایشین کرکٹ کونسل اور پی سی بی میں سرد جنگ شروع
09-06-2023
(ویب ڈیسک) ایشیا کپ کے معاملے پر ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے درمیان سرد جنگ شروع ہوگئی۔
ایشیا کپ ٹورنامنٹ کے دوران بارش سے متاثر ہونے کی وجہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا۔ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر اور سیکرٹری بی سی سی آئی نے ایک بار پھر میچز شیڈول کے مطابق کرنے کی ضد پکڑلی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کولمبو سے میچز ہمبنٹوٹا منتقل کرنے پر رضامندی کے بعد جے شاہ نے پھر انکار کردیا جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے بڑے سر جوڑ کر بیٹھ گئے ہیں اور فیصلہ ماننے سے انکار کردیا ہے۔ دوسری جانب براڈ کاسٹرز کی جانب سے ہمبنٹوٹا میں میچز کرانے کیلئے لاجسٹک کے انتظامات شروع کر دیئے گئے تھے۔