ایشیا کپ کا سپر فور مرحلہ، پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان آج میچ ہو گا
09-06-2023
(لاہور نیوز) ایشیا کپ 2023ء کے سپر فور مرحلے کا آغاز آج سے ہو گا، پاکستان اور بنگلا دیش کی ٹیموں آج آمنے سامنے ہوں گی۔
میچ قذافی سٹیڈیم لاہور میں دوپہر اڑھائی بجے شروع ہو گا، پاکستان نے بنگلہ دیش کیخلاف میچ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا ہے، قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، محمد نواز کی جگہ فہیم اشرف کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ قومی ٹیم کی قیادت بابراعظم کریں گے، شاداب خان نائب کپتان ہوں گے دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، امام الحق، سلمان علی آغا، افتخار احمد، محمد رضوان، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔