شاداب افتخار پاکستان انڈر 19 فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

09-06-2023

(ویب ڈیسک) شاداب افتخار کو پاکستان انڈر 19 فٹبال ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا۔

شاداب افتخار یو ای ایف اے 'اے' لائسنس سرٹیفیکٹ کے حامل ہیں، وہ  ویگان ایتھلیٹکس اور ایورٹن فٹبال کلب کیلئے بھی کام کرچکے ہیں۔ انہوں نے یورو 2020 اور قطر فٹبال ورلڈکپ میں رائل بیلجیئم فٹبال فیڈریشن کیلئے کام کیا، اس کے علاوہ  شاداب سکاٹش ہائی لینڈ فٹبال لیگ میں فورٹ ولیم کلب کے منیجر بھی رہے۔ علاوہ ازیں شاداب افتخار انگلینڈ میں کئی اکیڈمیز سے بھی وابستہ رہے ہیں۔ نیپال میں ساف انڈر 19چیمپئن شپ 2023 شاداب افتخار کی پہلی ذمہ داری ہوگی۔