کرکٹ قوانین سے لاعلمی افغان ٹیم کو لے ڈوبی، کوچ کا اعتراف

09-06-2023

(ویب ڈیسک) افغانستان کے ہیڈ کوچ جوناتھن ٹروٹ نے کہا ہے کہ انہیں معلوم نہیں تھا کہ چھکا مار کر 38 اوور میں کھیل مکمل کرسکتے تھے۔

میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے جوناتھن ٹروٹ نے کہا کہ ہمیں 37.1 کے علاوہ کوئی اور کلکیولیشن بتائی ہی نہیں گئی تھی۔ افغانستان کے کوچ کا مزید کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ سے باہر ہونے پر مایوسی ہوئی ہے، ہم ٹورنامنٹ میں بہتر پرفارم کرسکتے تھے، ہمیں اپنی غلطیوں پر قابو پانا ہوگا۔ واضح رہے کہ ایشیا کپ کے سنسنی خیز میچ میں سری لنکا نے افغانستان کو 2 رن سے شکست دے کر سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا اور افغانستان ایشیا کپ سے باہر ہوگیا ہے۔ کرکٹ قوانین سے بے خبری افغان ٹیم کو لے ڈوبی کیونکہ سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں پر 291 رن بنائے، افغانستان کے بیٹر سمجھتے رہے کہ 292 رن کا ہدف انہیں ہرحال میں 37 اعشاریہ 1 اوورز میں حاصل کرنا ہے۔ کسی نے بھی بیٹرز کو نہ بتایا کہ اگر37 اعشاریہ 4 اوورز تک 295 رن بنا لیے تو بھی افغانستان سپر فور کیلئے کوالیفائی کرجائے گا، افغانستان کی ٹیم 289 رن بناکر آؤٹ ہوگئی۔