پاکستان اور جنوبی افریقہ کی خواتین کرکٹرز کی کراچی میں شاپنگ
09-05-2023
(لاہور نیوز) پاکستان اور جنوبی افریقہ کی خواتین کرکٹرز شاپنگ کرنے کراچی کے مال میں پہنچ گئیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ویمنز کھلاڑیوں کیلئے شاپنگ کیلئے مال میں جانے کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد آج آرام کر رہی ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کا آغاز 8 ستمبر سے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ہوگا۔