ایشیا کپ: بنگلادیش کے خلاف میچ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان

09-05-2023

(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلا دیش کے خلاف ہونے والے ایشیا کپ کے 7ویں اور سپر4 مرحلے کے پہلے میچ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلادیش کے خلاف پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کی ہے، آل راؤنڈر محمد نواز کو سکواڈ سے نکال کر فاسٹ باولر و آل راؤنڈر فہیم اشرف کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ایشیا کپ سپر 4 کا پہلا میچ قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کیلیے کوالیفائی کرچکا ہے، قومی ٹیم نے اب تک دو میچ کھیلے جن میں سے پہلے میں نیپال کو شکست دی جبکہ دوسرا میچ بھارت کے خلاف تھا جو بارش کی وجہ سے بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا تھا۔