پاور ڈویژن کا بجلی چوری روکنے کے لیے سخت اقدام کرنے کا فیصلہ
09-05-2023
(لاہور نیوز) پاور ڈویژن نے بجلی چوری روکنے کے لیے سخت اقدام کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
سیکرٹری پاور ڈویژن کی زیر صدارت زوم پر اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ملک بھر کے چیف سیکرٹریز اور تمام صوبوں کے پولیس سربراہوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر اور ڈائریکٹر کسٹمر سروسز رائے محمد اصغر سمیت بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے سربراہ بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے ساتھ پولیس اور متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو بھی متحرک ہونے کی ہدایت کی گئی۔ اجلاس میں سنگل پوائنٹ ایجنڈے پر بھی ہدایات دی گئیں۔ بجلی چوری کی روک تھام کے لیے ہر ممکن اقدام کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔