ڈالر کا ریٹ بڑھنے کے باوجود حج اخراجات میں اضافہ نہیں ہونے دیں گے، انیق احمد

09-05-2023

(ویب ڈیسک) نگران وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد نے کہا ڈالر کا ریٹ بڑھنے کے باوجود حج اخراجات میں اضافہ نہیں ہونے دیں گے۔

انیق احمد نے کہا روڈ ٹو مکہ کی سہولت پہلے صرف اسلام آباد کے شہریوں کو تھی، سعودی وزیر حج سے کہا حجاج کو پاکستان کے تمام شہروں سے امیگریشن کی سہولت دی جائے، سعودی وزیر حج سے اس حوالے سے ایم او یو سائن ہو گیا ہے۔ نگران وفاقی وزیر نے کہا ڈالر کا ریٹ بڑھ گیا ہے لیکن حج اخراجات کو بڑھنے نہیں دیں گے، چھوٹی چھوٹی آزمائشیں آتی رہتی ہیں، ہم نے قوم کو مایوسی سے نکالنا ہے۔