انرجی بحران کا تدارک، استحکام پاکستان پارٹی کا قومی سطح پر ٹیکنیکل گروپ بنانے کا فیصلہ

09-05-2023

(لاہور نیوز) ملک میں جاری بجلی بحران اور بجلی کی بڑھتی قیمتوں کے پیش نظر استحکام پاکستان پارٹی نے قومی سطح پر ٹیکنیکل گروپ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹیکنیکل گروپ انرجی بحران پر ماضی کی حکومتوں کے آئی پی پیز کے ساتھ کئے گئے معاہدے سامنے لائے گا۔ استحکام پاکستان پارٹی کا ٹیکنیکل گروپ بجلی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے سفارشات بھی مرتب کرے گا۔ آئی پی پی عوام کو ریلیف دینے کے حوالے سے بھی تجاویز مرتب کرے گی۔ آئی پی پی رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ نگران حکومت کو انرجی بحران پر قابو پانے کیلئے وقت دینا چاہیے کیونکہ ملک اس وقت کسی تحریک کا متحمل نہیں ہے۔ تحریک کی صورت میں معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔