پرویز الہٰی کو رہائی کے فوری بعد دوبارہ گرفتار کر لیا گیا
09-05-2023
(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے صدر پرویزالہٰی کو رہائی کے فوری بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔
پرویز الہٰی کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر پولیس لائن اسلام آباد سے رہا کیا گیا تھا، اسلام آباد پولیس اور ایف آئی اے نے دوبارہ حراست میں لیا۔پولیس پرویز الہٰی کو دوبارہ پولیس لائنز کے اندر لے گئی۔ پرویزالہیٰ کے وکیل عبدالرزاق ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دن دیہاڑے پرویزالہیٰ کواغوا کر کے نامعلوم جگہ لے گئے ہیں، اس وقت تمام حدیں کراس ہو چکی ہیں، یہ آئین وقانون کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے۔