اکبر چوک ری ماڈلنگ منصوبے میں بھاری یوٹب گرڈرز کا استعمال کیا جائے گا

09-05-2023

(لاہور نیوز) اکبر چوک ری ماڈلنگ اور فلائی اوور کی تعمیر کے منصوبے میں گزشتہ منصوبوں کی نسبت بھاری یوٹب گرڈرز کا استعمال کیا جائے گا۔

ماضی میں میٹرو اورنج لائن ٹرین میں بھاری گرڈرز کا استعمال کیا گیا۔ اورنج ٹرین کے ایلی ویٹیڈ ٹریک کی تعمیر کے لیے 280 ٹن کا گرڈر استعمال کیا گیا۔ اکبر چوک فلائی اوور میں 300 ٹن کا گرڈر استعمال کیا جائے گا۔ اکبر چوک فلائی اوور میں کل 66 گرڈرز بچھائے جائیں گے۔ اکبر چوک فلائی اوور میں 19 ہزار 800 ٹن وزنی گرڈرز بچھائے جائیں گے۔ ایل ڈی اے نے اکبر چوک کے لیے 66 میں سے 44 گرڈرز تیار کر لیے۔ یوٹب گرڈرز بچھانے کے لیے مشینری جاپان سے منگوائی جارہی ہے۔