گاڑیوں سے نکلنے والے دھوئیں کو چیک کرنے کیلئے "سموک گیجٹ" ہی موجود نہیں

09-05-2023

(لاہور نیوز) حکومتی اداروں نے سموگ پر قابو پانے کے لئے کابینہ کمیٹی کو اندھیرے میں رکھا۔

گاڑیوں کی چیکنگ میں مبینہ نااہلی کا انکشاف ہوا ہے۔ پنجاب بھر میں گاڑیوں کی فٹنس اور سرٹیفکیٹ چیک کرنے میں مبینہ کوتاہی برتی جارہی ہے۔ پنجاب بھر میں ستائیس لاکھ پبلک ٹرانسپورٹ اور گڈز ٹرانسپورٹ کے فٹنس سرٹیفکیٹ چیک کرنے کے لئے صرف ایک ایم ایم پی انسپکٹر موجود ہے۔ پنجاب کے 35 اضلاع میں ایک جبکہ لاہور میں صرف دو موٹر وہیکل انسپکٹر تعینات ہیں۔ گاڑیوں سے نکلنے والے دھوئیں کو چیک کرنے کے لیے اداروں کے پاس "سموک گیجٹ" ہی موجود نہیں۔