گوتم گمبھیرنے سٹیڈیم میں تماشائیوں کونازیبا اشارے کیوں کئے؟ اپنی غلطی کا ملبہ بھی پاکستانی عوام پر ڈال دیا

09-05-2023

(ویب ڈیسک) سابق بھارتی کرکٹر اور بی جے پی کے رہنما گوتم گمبھیر نے سٹیڈیم میں تماشائیوں کو نازیبا اشارہ کرنے پر وضاحت پیش کردی۔

رپورٹ کے مطابق بھارت اور نیپال کے درمیان میچ کے دوران کوہلی کوہلی کے نعرے لگائے  گئے تو گوتم گمبھیر غصے میں آگئے اور اپنے ہاتھ کی درمیانی انگلی سے شائقین کی طرف نازیبا اشارہ کیا، جس  پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ بعدازاں گوتم گمبھیر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ’’وہاں کچھ پاکستانی لوگ بھارت مخالف اور کشمیر سے متعلق نعرے بازی کررہے تھے جس کا جواب دیا‘‘۔دوسری جانب ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گوتم گمبھیر نے جھوٹ کا سہارا لیا جبکہ  سٹیڈیم میں موجود شائقین انہیں ٹرول کرنے کیلئے کوہلی کوہلی کے نعرے لگارہے تھے۔ قبل ازیں گزشتہ دنوں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کے بعد گمبھیر نے ایک بیان دیا تھا کہ جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ہمارے کھلاڑیوں کو پاکستان پلئیرز سے  اتنا میل جول  کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے۔