نواز شریف کی وطن واپسی پر لاہور میں بڑا جلسہ ہو گا

09-05-2023

(لاہور نیوز) نواز شریف کی وطن واپسی پر لاہور میں بڑا جلسہ ہو گا۔ مسلم لیگ نون نے جلسے کے مقام کے تعین کیلئے غور شروع کر دیا۔

ذرائع کے مطابق پارٹی کی جانب سے نواز شریف کی لاہور ایئرپورٹ پر لینڈنگ کا ابتدائی پلان فائنل کر لیا گیا۔ نواز شریف کے جلسے کے لئے لاہور میں 5 مقامات زیرغور ہیں۔ ایئرپورٹ کے باہر، ماڈل ٹاؤن کے فیروزپور روڈ، چیئرنگ کراس چوک، داتا دربار اور مینار پاکستان کے مقامات پر جلسہ منعقد کئے جانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ جلسے کے مقام کی حتمی منظوری نواز شریف خود دینگے۔ ملک بھر سے پارٹی عہدیداروں، ٹکٹ ہولڈرز اور موجودہ و سابق پارلیمنٹیرینز کو نواز شریف کے استقبال کے لئے اہداف دئیے جائیں گے۔