پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کی غفلت کی وجہ سے مالی بحران شدید ہونے لگا

09-05-2023

(لاہور نیوز) پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کی غفلت کی وجہ سے مالی بحران شدید ہونے لگا۔ دو سال بعد بھی سولر منصوبہ شروع نہ ہو سکا۔

یونیورسٹی کو رواں ماہ 11 کروڑ روپے بجلی کا بل آیا۔ موسمِ گرما کی چھٹیوں کے بعد کلاسز شروع ہونے سے بل میں اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔ سولر منصوبہ شروع نہ ہونے سے جامعہ کو ماہانہ کروڑوں روپے کا نقصان ہونے لگا ۔ بجلی کے بلوں سے جان چھڑانے کے لیے دو سال قبل منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کیا گیا تھا ۔ ابتدائی طور پر اڑھائی میگاواٹ سولر منصوبہ لگایا جانا تھا ۔ خزانہ دار محمد تسنیم کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے بل میں اضافہ ہوا ۔ تین دفعہ ٹینڈر کیا، ڈالر کی قیمتوں میں ٹھہراؤ نہ ہونے کی وجہ سے کمپنیاں نہیں آئیں۔