سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کیا جائے، حافظ طاہر اشرفی

09-05-2023

(لاہور نیوز) چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کیا جائے۔

حافظ طاہر اشرفی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا جڑانوالہ واقعہ پر پولیس نے تفصیلی تفتیش کی ہے، ایک منظم سازش کے تحت پاکستان میں حالات خراب کرنے کی کوشش کی گئی، مسلم مسیحی فسادات کا تعلق بھارت سے جڑ رہا ہے۔ چیئرمین پاکستان علماء کونسل نے کہا بھارت کو جی 20 اجلاس میں سبکی کا سامنا کرنا پڑا، سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کیا جائے، جی 20 ممالک مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کریں، مسئلہ کشمیر کے حل سے خطے میں امن آئے گا۔