پی آئی اے تاریخی مالی مشکلات کا شکار، طیارے گراؤنڈ ہونے کا خدشہ

09-05-2023

(لاہور نیوز) قومی ائرلائن پی آئی اے اپنی تاریخ کی سنگین ترین مالی مشکلات کا شکار ہے، مالی بحران کے باعث لیز پر لئے گئے طیارے گراؤنڈ ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ائر لائن (پی آئی اے) تاریخ کی سنگین ترین مالی مشکلات کا شکار ہے  اور لیزنگ کمپنیوں نے بھی پی آئی اے کی مدد سے انکار کردیا ہے جس کے بعد لیز پر لئے گئے طیارے گراؤنڈ ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ قومی ائرلائن پر بین الاقوامی ادائیگیوں میں 100 ملین ڈالر سے زائد کی رقوم واجب الادا ہیں اور ادارے نے ایف بی آر کو بھی 3 ارب روپے ادا کرنے ہیں۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ خطیر رقوم کی مقروض پی آئی اے کو ہونے والی ادائیگیاں بھی رک گئی ہیں اور 4 عدد بوئنگ اور 5 عدد ایئر بس طیارے گراؤنڈ ہونے کا خدشہ ہے۔