6 ماہ میں ادویات کی قیمتوں میں 70 فیصد اضافہ، انسولین مارکیٹ سے غائب

09-05-2023

(ویب ڈیسک) ملک بھر میں 6 ماہ کے دوران ادویات کی قیمتوں میں 70 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، ذیابیطس کے مریضوں کیلئے انسولین مارکیٹ سے غائب ہے۔

بلڈ پریشر سمیت دیگر جان بچانے والی ادویات بلیک مارکیٹ کے ذریعے من مانی قیمت پر فروخت کی جانے لگی ہیں۔ اس حوالے سے ہول سیل اینڈ کیمسٹ ایسوسی ایشن نے بھی تصدیق کی ہے کہ گزشتہ 6 ماہ کے دوران ادویات کی قیمتوں میں 50 سے 70 فیصد اضافہ ہوا ہے، جبکہ ڈریپ حکام کے مسئلے پر غیر سنجیدہ رویہ کی وجہ سے انسانی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اگست کی 24 تاریخ کو ملک میں ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کیا گیا تھا، بلڈ پریشر، خون کی شریانیں کھولنے والی گولیوں کی نئی قیمتوں کا بھی اعلان کیا گیا، ادویات کی نئی قیمتوں نے عوام کے ہوش اڑا دیئے تھے۔ بتایا گیا تھا کہ حکومت نے 25 ادویات کی زیادہ سے زیادہ قیمت مقرر کی، انسانی جان بچانے والی متعدد ادویات کی قیمتیں بھی بڑھا دی گئی تھیں۔