کرکٹ کی اولمپک گیمز میں شمولیت کا فیصلہ 8 ستمبر کو ہونے کا امکان

09-05-2023

(ویب ڈیسک) کرکٹ کو اولمپک گیمز میں شامل کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ 8 ستمبر کو ہونے کا مکان ہے۔

آئی او سی کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 8 ستمبر کو سوئٹزرلینڈ میں ہوگا جس میں اولمپکس کے صدر تھامس باخ سمیت 15 ممبرز شرکت کریں گے۔ اجلاس میں کرکٹ کو لاس اینجلس اولمپک گیمز میں شامل کرنے کے حوالے سے اہم اعلان متوقع ہے۔ اس حوالے سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ممبر کا کہنا ہے کہ امید ہے کرکٹ کو اولمپک گیمز میں شامل کرلیا جائے گا، اگر سب ٹھیک رہا تو اس ہفتے کے آخر میں کرکٹ کی اولمپک گیمز میں شمولیت ہونے یا نہ ہونے کا پتا چل جائے گا۔ آئی او سی کے ایگزیکٹو بورڈ کے فیصلوں کی توثیق آئی او سی کے سیشن میں کی جائے گی جو کہ اگلے مہینے کے وسط میں بھارتی شہر ممبئی میں ہوگا۔