ایشیا کپ: سری لنکا کی افغانستان کیخلاف بیٹنگ

09-05-2023

(ویب ڈیسک) ایشیا کپ ون ڈے کے چھٹے میچ میں سری لنکا نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

افغانستان اور سری لنکا کے درمیان گروپ سٹیج کا یہ آخری میچ لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔ سری لنکا نے ابتدائی 6 اوورز مکمل ہونے کے بعد کسی نقصان کے بغیر 38 رنز سکور کیے ہیں۔ دونوں ٹیمیں اب تک ایک ایک میچ کھیل چکی ہیں جس میں سری لنکا کو فتح جبکہ اپنے پہلے میچ میں افغانستان کو بنگلادیش سے شکست ہوئی تھی۔