قومی فاسٹ باؤلر نسیم شاہ ایشیا کپ کی جیت کے لیے پرعزم
09-05-2023
(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے پیسر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ امید ہے اچھی کرکٹ کھیل کر ایشیا کپ جیتیں گے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ سب کھلاڑی اچھی کارکردگی دکھا رہے ہیں، سپرفور میں بھارت کے خلاف میچ ابھی دور ہے، فی الحال سپرفور کے پہلے میچ پر فوکس ہے، بھارت کیخلاف میچ جب ہو گا تب دیکھا جائے گا۔ نسیم شاہ نے کہا کرکٹ میں ماضی پر بات نہیں کر سکتے، امید ہے اچھی کرکٹ کھیل کر ایشیا کپ جیتیں گے، سری لنکا کی کنڈیشنز مختلف ہیں، سری لنکا میں بہت کرکٹ کھیلی ہے جس سے تجربہ ملا ہے، وکٹ جیسی بھی ہو اچھی بولنگ کرنی ہوتی ہے، جس طرح کا بھی شیڈول بنا ہے اسے ہم نے تسلیم کرنا ہے۔ فاسٹ باؤلر کا کہنا تھا کہ سب کھلاڑیوں کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ کارکردگی دکھائیں، خواہش ہے ایشیا کپ کا فائنل جیتیں، کوشش ہوتی ہے مخالف ٹیم کو رنز بنانے کا موقع نہ دوںاور ٹیم کیلئے اپنی کارکردگی دکھاؤں۔