ورلڈکپ 2023 ٹرافی ٹاؤن ہال کے بعد نیشنل کرکٹ اکیڈمی پہنچ گئی

09-05-2023

(ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ورلڈ کپ ٹرافی کے لاہور ٹور کا آغاز ہوگیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق ورلڈ کپ ٹرافی کو تین روز کے دورے پر پاکستان لایا گیا ہے، ورلڈ کپ ٹرافی کا لاہور ٹور یادگار ہو گا۔ پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ ٹرافی کو تاریخی مقامات پر لے کرجایا جائے گا، کرکٹ فینز کو ورلڈ کپ ٹرافی دیکھنے کا موقع دیا جائے گا۔ اس سلسلے میں ٹرافی کو گزشتہ روز تاریخ ٹاؤن ہال لے جایا گیا۔ ورلڈ کپ ٹرافی  کو تاریخی عمارت کے سامنے رکھ کر تصویر کشی کی گئی ،ٹرافی کی ڈرون کیمروں سے تاریخی عمارت کے سامنے ویڈیو بھی بنائی گئی ورلڈ کپ ٹرافی کو دیکھ کر ملازمین نے سیلفیاں بنائیں، پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔ میڈیا کے لیے ٹرافی آج نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رکھی گئی ہے۔ ورلڈ کپ ٹرافی نے جون میں انڈیا سے سفر کا آغاز کیا تھا۔ واضح رہے کہ رواں برس ہونے والا ون ڈے ورلڈکپ 5 اکتوبر سے بھارت میں شروع ہونے جارہا ہے، ایونٹ میں پاکستان اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گا۔ پاکستان اور بھارت کا میچ 14 اکتوبر کو نریندر مودی سٹیڈیم میں شیڈولڈ ہے۔