لگاتار 2 ون ڈے میچز میں ہٹ وکٹ، افغانستان کے مجیب تاریخ کے پہلے کرکٹر بن گئے
09-05-2023
(ویب ڈیسک) افغانستان کے مجیب الرحمان لگاتار 2 ون ڈے میچز میں ہٹ وکٹ ہونے والے تاریخ کے پہلے کرکٹر بن گئے۔
بنگلہ دیش کے ساتھ اتوار کے روز کھیلے گئے میچ میں مجیب الرحمان نے تسکین احمد کو چھکا جڑا مگر بیٹ کو لہرانے کے دوران کریز میں اتنا پیچھے چلے گئے کہ پاؤں سٹمپس پر جا لگا، اس طرح وہ ہٹ وکٹ پر وکٹ گنوا بیٹھے۔ اس سے قبل پاکستان کے خلاف ون ڈے میچ میں مجیب شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر ہٹ وکٹ ہوئے تھے، تب انہوں نے 64 رنز سکور کیے تھے۔