ایک ہفتے میں کورونا کے 95 نئے کیسز رپورٹ
09-05-2023
(لاہور نیوز) قومی ادارہ صحت نے کورونا کے ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کر دیئے۔
ادارہ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران کورونا کے 8 ہزار 285 ٹیسٹ کئے گئے، 28 اگست سے 3 ستمبر تک ملک بھر میں کورونا کے 95 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، اس طرح مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 15 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ قومی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران کورونا کا ایک مریض جاں بحق ہوگیا جبکہ ملک بھر میں کورونا کے ایک مریض کی حالت تشویشناک ہے۔