پاک فوج کے شہدا کی یاد میں آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ ریلیز

09-05-2023

(ویب ڈیسک) آئی ایس پی آر نے پاک فوج کے شہداء کی یاد میں نغمہ جاری کردیا۔

نغمے میں خلیل الرحمن قمر کی شاعری پر راحت فتح علی خان نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے جبکہ موسیقی نوید ناشاد نے ترتیب دی ہے، نغمے کو بڑی خوبصورتی سے پکچرائز کیا گیا ہے۔ نغمے میں پاک فوج کے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔