خواجہ آصف کا شہباز، ڈار کی فوری وطن واپسی کا مطالبہ

09-05-2023

(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما و سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے سابق وزیراعظم شہباز شریف اور سینیٹر اسحاق ڈار کی فوری وطن واپسی کا مطالبہ کردیا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں لیگی رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ ملک میں موجود ن لیگ کی قیادت کو بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث عوامی غیض و غضب کا سامنا ہے، ایسے میں شہباز شریف اور نواز شریف کی لندن میں موجودگی سے پارٹی میں بے چینی بڑھ رہی ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ پارٹی قائد نواز شریف چاہے اکتوبر میں آجائیں لیکن شہباز شریف اور اسحاق ڈار کو فوری وطن واپس آجانا چاہیے۔ سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ صورتحال ہم سے اس طرح نہیں سنبھلی جس طرح ہم توقع کر رہے تھے، اسحاق ڈار واپس آئے تو ہمیں اندازہ نہیں تھا کہ اتنی بڑی تباہی سامنے ہے۔