جیت کا تسلسل ایشین گیمز میں بھی برقرار رکھیں گے: ندا ڈار
09-05-2023
(ویب ڈیسک) قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار نے ایشین گیمز میں بھی جیت کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
ساؤتھ افریقہ ویمن ٹیم سے فتح کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے ندا ڈار نے کہا کہ ایک عرصے بعد پاکستان نے ہوم گراؤنڈ پر اچھی کرکٹ کھیلی، کھلاڑیوں کا کمبی نیشن بہت اچھا ہے، تمام کھلاڑیوں کےلیے یہ سیریز بہت اہمیت کی حامل رہی۔ ندا کا کہنا تھا کہ جیت کے تسلسل کو ایشین گیمز میں بھی برقرار رکھیں گے، آئی سی سی چیمپئن شپ کی ون ڈے سیریز میں بھی اچھا کھیل پیش کرنا ہے، کھلاڑیوں نے ثابت کر دیا کہ ہم کسی سے کم نہیں ہیں۔ Pakistan's victorious captain @CoolNidadar's post-series press conference at National Bank Stadium.Full video https://t.co/1ndMVjYHFL#PAKWvSAW | #BackOurGirls pic.twitter.com/IZU4aFD3vz — Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 4, 2023 قومی ویمن ٹیم کی کپتان نے مزید کہا کہ جس شعبے میں ہمیں لگتا ہے کہ کام کرنا ہے اس پر توجہ دیتے ہیں، پہلی مرتبہ پاکستان میں جنوبی افریقا کو وائٹ واش کیا، جس پرخوشی ہے۔