ٹی 20 سیریز: پاکستان ویمنز ٹیم نے جنوبی افریقہ کو وائٹ واش کردیا
09-04-2023
(لاہورنیوز) پاکستان ویمنز ٹیم نے جنوبی افریقہ کو 6 سکور سے شکست دیکر ٹی 20 سیریز اپنے نام کرلی۔
کراچی میں پاکستان اور جنوبی افریقہ ویمنز ٹیم کے درمیان ہونیوالی ٹی 20 سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں جنوبی افریقہ ویمنز ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ جنوبی افریقہ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان ویمنز ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے، کپتان ندا ڈار نے 36، سدرہ امین اور بسمہ معروف 39، 39 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ 151 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ ویمنز ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنا سکی، پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی 20 سیریز تین صفر سے اپنے نام کرلی ہے۔