خبردار!وٹامن کی گولیاں کس خطرناک بیماری کا سبب بن سکتی ہیں؟ماہرین کی تحقیق جاری

09-04-2023

(ویب ڈیسک)ماہرین کی جانب سے جاری کردہ تحقیق میں کہا گیا ہے کہ وٹامن کی گولیاں پھیپھڑوں میں کینسر کے بڑھنے کا سبب بن سکتی ہیں۔

محققین کے مطابق وٹامن سی اور ای سے بھرپور صحت مند غذا کے علاوہ سپلیمنٹ کا لینا کینسر کا مرض پھیلنے کا سبب بن سکتا ہے۔ تحقیق میں سائنس دانوں نے کینسر میں مبتلا چوہوں کو اضافی وٹامن دیے جو وہ اپنی غذا میں پہلے ہی حاصل کر رہے تھے۔ محققین نے دیکھا کہ چوہوں میں جتنی زیادہ وٹامن کی مقدار تھی، کینسر کی رسولیوں میں اتنی زیادہ خون کی نئی شریانیں بن رہیں تھیں جو ممکنہ طور پر بیماری کے بڑھنے اور پھیلنے کا سبب ہوسکتی ہے۔ تحقیق کے مصنف ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ آج کل بہت سے لوگ جو صحت مند خوراک لیتے ہیں، کچھ سپلیمنٹ کھاتے ہیں اگر یہ سب بطور غذا لیا جائے تو آپ کی وٹامن کی کھپت اتنی ہوتی ہے جس کے متعلق تحقیق میں بتایا گیا ہے۔ ڈاکٹر مارٹن کا کہنا تھا کہ وٹامن انسانی صحت کے لیے انتہائی اہم شے ہے لیکن اگر غذاؤں سے تمام اینٹی آکسیڈنٹ نکال لیں تو  آپ متعدد وجوہات سے بیمار ہوسکتے ہیں جیسے کہ وٹامن کی کمی وغیرہ اور یہ کینسر پر اثر ڈالتا ہے۔