ورلڈ کپ 2023 کی ٹرافی لاہور پہنچ گئی، ٹاؤن ہال میں تصویر کشی
09-04-2023
(لاہور نیوز) ورلڈ کپ 2023 کی ٹرافی لاہور پہنچ گئی، ٹاؤن ہال کی تاریخی عمارت کے سامنے تصویر کشی کی گئی۔
ذرائع کے مطابق ورلڈ کپ 2023 کی ٹرافی پاکستان کے ٹور کے دوران لاہور کی تاریخی عمارت ٹاون ہال پہنچ گئی ، ٹرافی کو تاریخی عمارت کے سامنے رکھ کر تصویر کشی کی گئی۔ ورلڈ کپ ٹرافی کی ڈرون کیمروں سے تاریخی عمارت کے سامنے ویڈیو بنائی گئی ، ٹرافی کو دیکھ کر ملازمین نے سیلفیاں بنائیں اورپاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔