مالی سال 2023-24ء کیلئے دیت کی مالیت کا اعلان کر دیا گیا
09-04-2023
(لاہور نیوز) وزارت خزانہ نے مالی سال 2023-24 کیلئے دیت کی مالیت کا اعلان کر دیا۔
وزارت خزانہ کے اعلان کے مطابق موجودہ مالی سال دیت کی رقم 67 لاکھ 57 ہزار 902 روپے مقرر کی گئی ہے، دیت کی رقم 30 ہزار 630 گرام چاندی کی مالیت کے مساوی ہے۔ واضح رہے کہ وزارت خزانہ نے سال 2023-24 کیلئے دیت کے تعین کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، گزشتہ مالی سال دیت کی رقم 43 لاکھ 18 ہزار 524 روپے مقرر کی گئی تھی۔