لاہور ہائیکورٹ: پرویز الہٰی کی بازیابی کا کیس کل کی کاز لسٹ سے نکال دیا گیا
09-04-2023
(لاہور نیوز) لاہورہائیکورٹ میں پرویز الہٰی کی بازیابی کا کیس کل کی کازلسٹ سے نکال دیا گیا۔
جسٹس امجد رفیق نے کل پرویز الہٰی کو پیش کرنے کا حکم دے رکھا تھا، جسٹس امجد رفیق کل سے لاہورہائیکورٹ کی پرنسپل سیٹ پر کیسز کی سماعت نہیں کریں گے، روسٹر کے مطابق جسٹس امجد رفیق 28 اکتوبر تک ملتان بینچ میں کیسز کی سماعت کریں گے۔ واضح رہے کہ جسٹس امجد رفیق نے کل پرویز الہٰی کو پیش کرنے کا حکم دے رکھا تھا، جسٹس امجد رفیق کا ملتان بینچ میں ٹرانسفر کا روسٹر 30 اگست کو جاری کیا گیا تھا۔