پاک بھارت تعلقات میں بہتری کیسے آسکتی ہے؟شاہدآفرید ی کا اہم بیان سامنے آگیا

09-04-2023

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے تعلقات کرکٹ سے ہی بہتر ہوسکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق شاہد آفریدی نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ سے سیاست کو الگ تھلگ رکھا جائے، پیار و محبت کا ہی پیغام دیا جائے تو بہتر ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک بھارت  کرکٹ ٹیموں کے درمیان میچ دوستانہ ماحول میں ہونا خوش آئند ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کرکٹ سے ہی بہتر ہوسکتے ہیں۔ انہوں نےیہ بھی کہا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم ایشیا کپ میں بہترین کارکردگی پیش کررہی ہے۔نیپال اور بھارت کے خلاف غیر معمولی کارکردگی رہی ہے،تاہم بیٹنگ اور باولنگ کے عمدہ  مزاج کو برقرار رکھنا ہوگا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستانی سپنرز کو کچھ زمہ داری دکھانی ہوگی۔