مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمتوں میں معمولی کمی

09-04-2023

(لاہور نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ کم ہوگئے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5 ڈالر کمی کیساتھ 1940 ڈالر ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 700 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں 500 روپے کمی ریکارڈ کی گئی۔ قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 100 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 4 ہزار 990 روپے ہوگئی۔