نگران وزیراعظم سے شمشاد اختر کی ملاقات، معاشی صورتحال پر بریفنگ

09-04-2023

(ویب ڈیسک) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے نگران وزیرِ خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران ڈاکٹر شمشاد اختر نے وزیراعظم کو موجودہ ملکی معاشی صورتحال پر بریفنگ دی۔ نگران وزیراعظم نے ملکی معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے مؤثر حکمت عملی تشکیل دینے کی ہدایت کی۔