استحکام پاکستان پارٹی کا عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ

09-04-2023

(لاہور نیوز) استحکام پاکستان پارٹی نے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

استحکام پاکستان پارٹی کی سینئر لیڈر شپ نے رابطہ عوام مہم کے شیڈول کی سفارشات جہانگیر ترین کو بھیج دیں، رواں ماہ سے ہی پنجاب بھر میں عوامی رابطہ مہم شروع کر دی جائے گی، پہلے مرحلے میں پنجاب کے 9 اضلاع میں عوامی رابطہ مہم کے اجتماعات ہوں گے۔ اجتماعات سے جہانگیر ترین ،علیم خان اور دیگر سینئر لیڈر شپ خطاب کرے گی، استحکام پاکستان پارٹی نے پنجاب میں انتخابی مہم میں مسلم لیگ ن کے دورحکومت کے عوام دشمن اقدامات کو بھی ہدف تنقید بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ آئندہ سیاسی حکمت عملی کے لئے پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا پہلا باضابطہ اجلاس جلد طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا، سی ای سی میں عوام رابطہ مہم اور انتخابی حکمت عملی کی منظوری دی جائے گی۔