پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے اگلے تعلیمی سال کے لیے کتابیں تیار کرنے سے انکار کر دیا
09-04-2023
(لاہور نیوز) ایک کروڑ بیس لاکھ طلبہ کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا۔ پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے اگلے تعلیمی سال کے لیے کتابیں تیار کرنے سے صاف انکار کر دیا۔
پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے فنڈز کی کمی کے باعث ہاتھ کھڑے کر دئیے۔ پی سی ٹی بی کے ایم آئی یو کو لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اگلے تعلیمی سال کے لیے کتابوں کی تیاری کی مد میں بہت کم فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔ 2024ء-25 کے لیے 54 ملین کتابوں کی جیکٹس کی ڈیمانڈ کی گئی تھی۔ مراسلے میں 10 ارب روپے کے واجبات ادا کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔ پی سی ٹی بی کی گورننگ باڈی نے بھی کہا ہے کہ صرف ان ڈیپارٹمنٹس کی کتابیں تیار کی جائیں جن کے واجبات کلیئر ہیں۔ اس صورتحال میں اگلے سال کے لیے پنجاب کے سرکاری سکولوں میں مفت کتابوں کی فراہمی مشکل دکھائی دے رہی ہے۔