صدر مملکت سے نگران وزیر قانون کی ملاقات، الیکشن کے معاملے پر تبادلہ خیال

09-04-2023

(ویب ڈیسک)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے نگران وفاقی وزیر قانون و انصاف احمد عرفان اسلم نے ملاقات کی۔

ایوان صدر میں ہونے والی ملاقات میں ملک میں عام انتخابات کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر صدر مملکت نے آئین کی بالادستی برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا اور نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کے بیان کو سراہا کہ نگران حکومت انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کی پاسداری کرے گی۔ دوران ملاقات صدر عارف علوی نے نگران وزیر قانون سے کہا کہ فیصلے آئین کی روح کے مطابق ہونے چاہئیں۔